کوئٹہ۔ 05 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے قیام سے عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے، خلاف ضابطہ امور کام کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا ،چیف منسٹر سیکرٹریٹ صوبے کا سب سے بڑا انتظامی دفتر ہے جس کے تقدس کا تحفظ تمام افسران پر واجب ہے ،سرکاری امور کی تیز تر انجام دہی کے ذریعے سروس ڈلیوری کا موثر نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، تمام افسران سست روی کو بالا طاق رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے افسران سے تعارفی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ متحرک ، قابل اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے مخلص افسران ہمارا سرمایہ افتخار ہیں جن کی ہر سطح حوصلہ افزائی کی جائے گی تاہم جو افسران متحرک کردار کی ادائیگی سے قاصر ہیں وہ خود ہی اپنے لئے راستے کا تعین کرلیں، ہمیں صوبے اور عوام کی خدمت کے لئے بلا تعطل کام کرنا ہے اور اپنا چین و آرام عوام کی بہبود اور آسانیوں کے لئے قربان کرنا ہے تیز رفتاری کے اس عمل میں جو ہمارے ساتھ چلنا چاہے اس کو خوش آمدید کہیں گے جو تھک جائے اسے خوش اسلوبی سے اجازت دے دیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے دو ٹوک الفاظ میں واضع کیا کہ کرپشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی کسی بھی سطح پر کوئی بھی کرپشن اور بے ضابطگی قابل قبول نہیں ہوگی ملوث افراد کا محاسبہ ہوگا اور کوئی رعایت روا نہیں رکھی جائے گیمیر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہر سطح پر شفافیت اور جوابدہی کے موثر نظام کو فروغ دیکر گورننس کا موثر نظام قائم کرنا چاہتے ہیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے چیف منسٹر کمپلینٹ سیل کو فعال کرکے گورننس سے متعلق عوامی شکایات اور سرکاری محکموں سے عوام کو درپیش عمومی مشکلات کے فوری ازالے کی ہدایت کیانہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے تمام شعبوں میں انفرادی پسند نہ پسند کے بجائے قابلیت اور اہلیت بنیادی معیار ہوگا اس موقع پر پرنسیپل سیکرٹری راشد رزاق نے چیف منسٹر بلوچستان کو سی ایم سیکرٹریٹ کے انتظامی دفاتر اور مختلف شعبوں کی انتظامی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وڑن اور پالیسی پر عمل پیرا ہوکر متعین کردہ اہداف کے حصول کیلئے سی ایم سیکرٹریٹ کے تمام آفسیران اپنی بہتر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔