ہماری حکومت تمام علاقوں اور خطوں کی مقامی زبان، ادب اور ثقافت کو مزید فروغ دے گی ، وزیراعظم محمد شہبازشریف

image

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت تمام علاقوں اور خطوں کی مقامی زبان، ادب اور ثقافت کو مزید فروغ دے گی، جنوبی پنجاب اور یہاں کی ثقافت ، فنون وادب کی ترقی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سرائیکی کلچراور سرائیکی اجرک ڈے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ جنوبی پنجاب اور یہاں کی ثقافت ، فنون وادب کی ترقی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ہماری حکومت تمام علاقوں اور خطوں کی مقامی زبان، ادب اور ثقافت کو مزید فروغ دے گی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے تمام رنگ خوبصورت اور منفرد تہذیب وتمدن کے امین ہیں ، ”سرائیکی زبان ڈاڈھی مِٹھی زبان ہے ،“۔ سرائیکی زبان جنوبی پنجاب ہی نہیں، بلوچستان اور بھارت میں بھی بولی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب، شاعری اور موسیقی میں سرائیکی اور اس سے وابستہ اہل علم وقلم کا بڑاحصہ ہے۔ سرائیکی کلچر، تہذیب وتمدن دریائے سندھ کی ہزاروں سال قدیم تہذیب سے جڑی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضرت بہائوالدین ذکریا، حضرت شاہ رکن عالم،خواجہ غلام فرید،محمد سلمان تونسوی،سخی سرور،شاہ شمس تبریزجیسے بزرگان دین اور صوفیا نے سرائیکی زبان کی شان بڑھائی ۔ پاکستان کے ہر خطے کی تہذیب اور ثقافت کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US