وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد ، پیشہ ورانہ اور سیکورٹی سے متعلق امور پر بات چیت

image

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US