سیالکوت،بہاریہ مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

image

سیالکوٹ۔6مارچ (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو رواں ماہ مارچ کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ دیمک‘ کونپل کی مکھی‘ تنے کی سنڈی‘ امریکن سنڈی‘لشکری سنڈی‘ سست تیلا اور چست تیلہ مذکورہ ایام کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچاسکتے ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے۔

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ دیمک سے بچاؤ کے لئے کاشتکار گوبرکی کچی کھاد استعمال نہ کریں اور اگر دیمک کا حملہ ظاہرہوتو کلورپائری فاس40 ای سی بحساب 2لیٹر فی ایکڑ آبپاشی کے ساتھ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کونپل کی مکھی اگتی ہوئی فصل پرحملہ آورہوتی ہے اس لئے اس کے تدارک کے لئے امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 200 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کیاجائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US