صدارتی امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں ، الیکشن کمیشن

image

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ صدارتی انتخاب رولزمجریہ 1988 کے رول 15 کے تحت صدارتی امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں جو کہ پولنگ اور گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرےگا۔

بدھ کو جاری بیان میں ترجمان نےکہا کہ امیدوار متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کو تحریری طور پر مطلع کرےگا۔چیف الیکشن کمشنر؍ریٹرننگ افسر برائے صدارتی انتخاب نے صدارتی انتخاب رولز 32 کے تحت ہدایات جاری کی ہیں کہ صدارتی انتخاب2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران پولنگ ایجنٹ کی نامزدگی کے وقت اس بات کو مدِ نظر رکھیں گے کہ پولنگ ایجنٹ متعلقہ ایوان یا اسمبلی کا ممبر ہو۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US