پنجاب کی18رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب نے حلف لیا

image

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):پنجاب کی18رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب نے حلف لیا،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ بدھ کے روز گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی کابینہ کی حلف وفاداری کی تقریب منعقد ہوئی،جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے حلف لیا۔

حلف لینے والے کابینہ کے ارکان میں سینئر وزیر مریم اورنگ زیب ،عظمی زاہد بخاری،سید عاشق شاہ،کاظم پیر زادہ ،رانا سکندر حیات،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،ذیشان رفیق،بلال اکبر خان،سہیل احمد خان ،بلال یاسین ،رمیش سنگھ اروڑہ ،خلیل طاہر سندھو،فیصل ایوب،شافع حسین،شیر علی گورچانی،سہیل شوکت اور مجتبی شجاع الرحمن شامل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ہائوس گئیں جہاں انہوں نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اورصوبائی کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے حلف اٹھانے والے وزرا کو مبارکباد دی اورنئی کابینہ کے ارکان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہیں،عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ میں اور میری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US