سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس کی ہائوسنگ اتھارٹی کے تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت

image

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس شہزاد خان بنگش نے ہائوسنگ اتھارٹی کے تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الاٹیز اور انویسٹرز کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے ہمراہ سیکٹر جی 14 مرکز اور سیکٹر ایف-14 ایف-15 کے ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرسیکٹر جی-14 مرکز میں یادگاری پودے بھی لگائے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اور چیف انجینئر امتیاز الحق خٹک نے پروجیکٹس کے انفراسٹرکچر کے بارے میں بریف کیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے سیکٹرز کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس شہزاد خان بنگش کو آگاہ کیا۔

سیکر یٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی-14 مرکز اور سیکٹر ایف-14 ، ایف-15 میں ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا اور پروجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے اور الا ٹیز اور انویسٹرز کو تمام سہولیات کی فراہمی کی افسران کو تلقین بھی کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US