آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت کی

image

راولپنڈی۔6مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اہم حکام بھی شریک ہوئے۔

حیدر ٹینک چینی کمپنی نورینکو اور پاکستان کی مختلف صنعتوں کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی، فائر پاور، تحفظ اور تدبیر کی خصوصیات کا حامل ہے، آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تکنیکی سنگ میل کی کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔اس سے قبل ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US