نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل)سے شروع ہوگا

image

کرائسٹ چرچ۔7مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (کل)جمعہ سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر دیا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں ،دوسرے میچ میں 72 رنز جبکہ تیسرے میچ میں 27 رنز سے شکست دی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکی ہےجبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنا باقی ہے جو (کل)جمعہ سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹم سائوتھی لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US