ریسکیو 1122صوابی کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اتعقاد

image

پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی ٹریننگ ونگ کی جانب سے وومن یونیورسٹی آف صوابی کی فیکلٹی اور طالبات کیلئے فائر سیفٹی وآگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت کی نگرانی میں ٹریننگ ونگ صوابی کی ٹیم نے وومن یونیورسٹی آف صوابی کی فیکلٹی، ایڈمن سٹاف اور طالبات کیلئے خصوصی آگ سے بچاؤوفائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی ٹریننگ دی۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو مختلف اقسام کے طریقے بتائے گئے کہ ایمرجنسی یا نا گہانی حالات کی صورت میں آگ سے متاثرہ افراد کو کیسے ریسکیو کیا جاتا ہے اور ان کو کیسے فوری طبی امداد یا فرسٹ ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔ شرکاء کو آتشزدگی کی صورت میں آگ کوقابو اورکم کرنے کے مختلف طریقے بھی بتائے گئے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہوآخر میں شرکاء کو فائیر ایکسٹنگوشر کے استعمال اور پہچان کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ وومن یونیورسٹی آف صوابی کی انتظامیہ نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پرریسکیو 1122 صوابی کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US