پی ایچ اے کا شہر میں 50 ہزارنئے پودے لگانے کا ہدف

image

فیصل آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی):موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد نے شہر کے پارکس اور گرین ایریاز کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت رواں بہار سیزن میں شہر میں 50 ہزارنئے پودے لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد ضمیر حسین نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن، لائلپور ٹاؤن، جناح ٹاؤن اور مدینہ ٹاؤن میں روزانہ کی بنیاد پر 200 مختلف اقسام کے خوبصورت رنگ برنگ پودے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں گرین ایریاز پر کوڑا کرکٹ کی صفائی، غیر قانونی بینرز اور فلیکسز کو ہٹانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرین ایریاز پر شجر کاری کے اہداف رواں سیزن میں تیز رفتاری سے مکمل کرائے جائیں گے۔انہوں نے شہریوں سے بھی موسم بہار میں نئے پودے لگانے اور ان کی آبیاری کیلئے نئے پودوں کی حفاظت کی بھی اپیل کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US