پاکستانی مندوب منیر اکرم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے عالمی دن کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

image
اقوام متحدہ۔7مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس کے ساتھ اقوام متحدہ میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے حوالے سے بات چیت کی۔

پریس ریلیز کے مطابق 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کے حوالے سے تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ 2022 میں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی، جسے پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے متعارف کرایا، جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔

قرارداد پیش کرتے ہوئے پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر رواداری اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ قرارداد کو او آئی سی کے 57 ممبران اور چین اور روس سمیت 8 دیگر ممالک نے سپانسر کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US