سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بارے پراپیگنڈہ بے بنیاد ، دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیر ہ ہے، وزیراطلاعات پنجاب

image

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بارے پی ٹی آئی کا پراپیگنڈہ قطعی بے بنیاد ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ ایس سی سی ایف ڈی میں سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی منظوری اگر ہوئی تو بنوایا کیوں نہیں گیا، دوسروں کے کئے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیر ہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے،

مریم نوازاور ان کی ٹیم اتنا کام کرے گی کہ 5 سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا،پی ٹی آئی کے دور میں نہ کوئی ہسپتال بنا اور نہ انہوں نے کوئی سکول بنایا، یہ بس پیسے بناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلی بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب بہت حساس ہیں، خواتین کے تحفظ کے حوالے سے’’نیور اگین ‘‘کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلی پنجاب خود مانیٹر کریں گی۔عظمی بخاری نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جو بھی اقدامات ہیں وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کہہ چکی ہیں کہ ایک ماہ میں شہروں کی صفائی ہو جانی چاہیے، لاہور میں ڈمپنگ سائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب چھوٹے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا پلان مانگ چکی ہیں، ان کی پہلی میٹنگ مہنگائی کے حوالے سے ہی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US