اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر بھارتی وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر ا مودی کی جانب سے پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے ان کے انتخاب پر مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔