وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات پر اظہار تشکر

image

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات اور دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات باہمی احترام، مذہبی اور ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اقدار پر مبنی تاریخی بندھنوں میں بندھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ برادرانہ رشتے آنے والے وقتوں میں مزید پروان چڑھتے رہیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لئے وہ اپنے بھائی سعودی ولی عہد کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US