پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ،وزیراعظم شہبازشریف

image

مظفر آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوا ر الحق سے ملاقات میں کیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی آزاد کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج آپ کا بارشوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کے لیے یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US