سی پیک منصوبہ کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آ ئی ،روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ، سینیٹر مشاہد حسین سید

image

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):سینیٹ اجلاس میں سینیٹرز نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہییں ،یہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔جمعہ کو ایوان بالا میں الوداعی سیشن سےخطاب میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گمشدہ لوگوں کی رپورٹ پیش کئے جانے کی بدولت کافی حد تک لوگ بازیاب ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے ،ا س منصوبہ کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آ ئی ہے اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔سینیٹر سردار شفیق ترین نے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں کے دوران اس ایوان میں ملک کی بہتری کے لیے کافی قانون سازی کی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں زراعت کے شعبے کے لیے اس ایوان نے بہت اہم کردار ادا کیا ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم سب پہ لازم ہے کہ اس ایوان کے ماحول کو بہتر بنائیں اور ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی سے اجتناب کریں ۔اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید ،سینٹر فدا محمد خان نے بھی خطاب کیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US