آصف علی زرداری تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے حق میں ہے،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

image

کوئٹہ۔ 08 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے حق میں ہے ،بلوچستان کابینہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دیاجا ئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی تمام جماعتوں سے بات کریگی اس سلسلے میں جمعیت علماءاسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور صوبائی قائدین سے صدارتی انتخابات میں ساتھ دینے پر بات ہو ئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد صوبائی کابینہ کا انتخا ب عمل میں لایا جا ئے گا ،پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے قائم کمیٹی وزارتوں کا فیصلہ کریگی۔ انہوں نے موروثی سیاست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں وزیر اعلی ہوں میرے والد وزیر اعلی نہیں تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US