روہت شرما نے انگلینڈ کےخلاف پانچویں ٹیسٹ میں کیریئر کی 12 ویں سنچری بنا دی

image
دھرم شالہ۔8مارچ (اے پی پی):بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے برطانوی ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں سنچری جڑ دی۔

جمعہ کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے پہلی اننگز برطانوی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے یشسوی جیسوال کے ساتھ ملکر نہ صرف پہلی وکٹ پر 104رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کیا۔

روہت شرما نے 162گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3خوبصورت چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے انفرادی 103رنز بنائے۔ یہ روہت شرما کے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں سنچری ہے۔ روہت شرما کو 103کے انفرادی سکور پر بین سٹوکس نے کلین بولڈ کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US