ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرکمی

image

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹرتیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈکی گئی جوجنوری کے مقابلہ میں 0.63 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13.94 فیصدکم ہے، فروری میں ایک لیٹرسرسوں کی تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹرڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی جوجنوری کے مقابلہ میں 1.02 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.98 فیصدکم ہے، جنوری میں 5 لیٹرڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ڈھائی کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈکی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.45فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.59 فیصدکم ہے، جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 1397.19 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ایک کلوڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈکی گئی جو جنوری میں 502.79 اورگزشتہ سال فروری میں 565.11 روپے تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US