وفاقی حکومت نے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی حکومت نے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اس سزا کی معافی کا اطلاق تمام قیدیوں پر ہو گا ما سوائے ایسے قیدی جو زنا ، دہشت گردی ، ڈکیتی ، اغوا ءاور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر ملک بھر کے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق ایسی خواتین قیدی اور ایسے نو عمر قیدی جن کی سزا 2 سال ہے یا سزا کا باقی عرصہ دو سال رہتا ہے کیلئے معافی کا اعلان کیا ہے۔

قیدیوں کو سزا کی معافی آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 45 کے تحت دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس سزا کی معافی کا اطلاق تمام قیدیوں پر ہو گا ما سوائے ایسے قیدی جو زنا ، دہشت گردی ، ڈکیتی ، اغوا ءاور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔ ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔

ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔ ایسے نابالغ قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US