ایس ای سی پی نے شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سروسز پر کانسیپٹ پیپر جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے سکیورٹیز مارکیٹ میں بہترین تنظیمی اور آپریشنل ماڈل کے مطابق شرعی کمپلائنٹ مطابق بروکریج سروسز کی فراہمی سے متعلق کانسپٹ پیپر جاری کیا ہے ، اس کانسپٹ پیپر پر سٹیک ہولڈروں کی آراء کے حصول کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔

اس کانسپٹ پیپر میں شریعت کے مطابق بروکریج خدمات کی فراہمی کے لیے دستیاب طریق کار واضح کئے گئے ہیں ، بشمول شرعی کمپلائنٹ بروکریج سروسز جیسے کہ صرف ٹریڈنگ/آن لائن یا ٹریڈنگ اور سیلف کلیئرنگ کیٹگری کے لائسنس؛ یا ایک وقف اسلامی ونڈو کے ذریعے خدمات کی فراہمی وغیرہ ۔ اس حوالے سے دستیاب طریق کار اور مواقعوں کا تنقیدی جانئزہ اور بین القوامی معیارات کے تناظر میں تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے گزشتہ سال روایتی مالیاتی اداروں کے لئے شریعہ کمپلائنٹ خدمات کی فراہمی کے لئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جبکہ عام لوگوں کو شرعی اصولوں کے مطابق ستاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے بھی رہنما اصول جاری کئے گئے ہیں۔

ایس ای سی پی ملک میں شریعہ کمپلائنٹ اور مستحکم مالیاتی مارکیٹ کے قیام اور طویل مدتی اقتصادی سرمایہ کاری اور مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ تمام سٹیک پولڈروز اور دلچسپی رکھنے والے افراد و ادارے اس کانسپٹ پیپر بارے اپنی تجاویز و آراء کمیشن کو دے سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US