اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خان نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نکلنے پر ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔ واضح رہے کہ اس دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے تھے۔