بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

image
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے خواتین کیمپس کے دفتر مشیر طالبات نے وزارت انسانی حقوق کے تعاون سے جمعہ کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔شرکاء نے معاشرے کے مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات سمیت مقررین نے خواتین کو معاشرے میں اپنا کردار کرنے کے مواقع کی فراہمی پر زور دیا۔

سیمینار میں شرکاء نے خواتین کی کامیابیوں کی کہانیاں بیان کیں اور خواتین کے ملکی ترقی میں عملی اقدامات پر روشنی ڈالی۔مکالمہ کی نشست میں شرکاء نے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں پر خواتین کو بااختیار بنانے کے اثرات پر بات چیت کی۔ اس سرگرمی کی نظامت وزارت انسانی حقوق کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان منیر نے کی جبکہ شہزاد احمد خان، ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق اور قانونی مشیر وزارت انسانی حقوق، میمونہ خٹک نے سماجی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے میں سرمایہ کاری کی اہم اہمیت پر زور دیا۔

انچارج خواتین کیمپس ڈاکٹر سمیہ چغتائی نے خواتین کے حقوق اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدام کی اہمیت کا اعادہ کیا اور طالبات پر زور دیا کہ ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں۔مشیر طالبات ڈاکٹر سعدیہ سلیم نے کہا کہ سیمینار نے شرکاء کے درمیان بامعنی مکالمے اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US