وفاقی علاقوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس

image

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر اینڈ سی)میں وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی علاقوں میں ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں نمائندہ ورلڈ بینک ، مناو بھٹاری، نمائندہ گلوبل فنانسنگ فیسلٹیز ، غزنہ صدیقی اور ڈائریکٹر پروگرامز وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر مریم سرفراز نے شرکت کی۔ پاکستان نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ ایک تین سالہ پروجیکٹ ہے جو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے ذریعے چلا رہا ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد صحت کے نظام کو مضبوط بنانا اور اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے تین اضلاع میں صحت کے ضروری پیکیج کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنا ہے۔ولڈ بینک اور گلوبل فنانسنگ فیسلٹیز کے نمائندوں نے وزارت کو ان کی تنظیموں کی جانب سے پسماندہ اور دیہی علاقوں میں بہتر یونیورسل ہیلتھ کوریج کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا کہ پروجیکٹ کمیونٹیز کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنائے گا اور ہدف بنائے گئے علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کی مجموعی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پراجیکٹ کی تکمیل میں تیزی لائیں تاکہ آئی سی ٹی، اے جے کے اور جی بی کے لوگ جلد از جلد اس پروجیکٹ کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US