لوک ورثہ میں عورت ہنر میلہ کا انعقاد

image
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لوک ورثہ میں عورت ہنر میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پینٹنگز ، دستکاریاں، خواتین کے ملبوسات اور دیگر اشیاء کی نمائش شامل تھی۔فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا اور اس کی اختتامی تقریب 10 مارچ کو ہوگی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرتگال کے سفیر فیریڈریکو اور سیکرٹری قومی ثقافت ورثہ ڈویژن حمیرا احمد تھے۔

اس تقریب کا مقصد ان تمام خواتین اور ان کے ہنر کی پذیرائی کرنا ہے جو معاشرے کو بہترکرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اپنی آنکھوں میں کوئی نہ کوئی خواب لئے زندگی کی سختیوں کو جھیل رہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US