پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

image

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ضلع میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوئے، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے اس کارروائی کی تعریف کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی پوری حمایت کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US