اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
ہفتہ کو قومی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کیلئے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے جب وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ایوان میں آئے تو ارکان نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔