بلو چستان اسمبلی میں بھی پاکستان کے نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری

image

کوئٹہ۔ 09 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی اسمبلیوں کی طرح بلو چستان اسمبلی میں بھی پاکستان کے نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے،

صوبائی اسمبلی میں قائم پولنگ سٹیشن پر منتخب اراکین اسمبلی صبح 10بجے سے شام چار بجے تک اپنے حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ بلو چستان اسمبلی 65اراکین پر مشتمل ہے، اسمبلی کے 62ارکان آج اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے بلوچستان اسمبلی میں پہلا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک نے کیا ۔

و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی میر ضیااللہ لانگو ،پر نس آغا عمر احمد زئی کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،اب تک بلو چستان اسمبلی میں 20سے زائد ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گی


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US