صدر کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ،وزیراعلی سندھ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

image

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی):ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےصدرکے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔

پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔صدر کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری ہیں جب کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی)کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US