اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، سیکرٹری فنانس وقار عباسی اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کا انتخاب صحافی برادری کا ان پر بھرپور اعتماد کی اظہار ہے۔

اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صحافی برادری نے اس ضمن میں بے شمار قُربانیاں دی ہیں۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اپنی تمام ترصلاحیتوں کو صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے، ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے صرف کریں گے اور صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اُتریں گے۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US