اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نےپاکستان پیپلز پارٹی کے شریکِ چیئرمین آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا،صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہونگے۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔