وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نےنیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کے ساتھ ساتھ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی ووٹر کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کے ساتھ ساتھ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔شاہیرہ شاہد نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی توانا آواز ہے، امید ہے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے کے تحفظ اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US