امریکہ کاپاکستانی سفارتخانے کاپاکستان کے مالا مال ثقافتی ورثہ، روایتی کپڑوں، کھانوں اور فن پاروں کی نمائش کے لیےتقریب کا اہتمام

image

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے مالا مال ثقافتی ورثہ، روایتی کپڑوں، کھانوں اور فن پاروں کی نمائش کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے سفارت کاروں اور بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، سلامتی اور خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس تقریب کا اہتمام فلاحی تنظیم’THIS for Diplomats’ کے تعاون سے کیا گیا جو واشنگٹن، ڈی سی میں سفارتی برادری کے اراکین کے ساتھ تعلیمی، معلوماتی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے بین الاقوامی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دیتی ہے۔

پاکستان کے سفیرمسعود خان نے پاکستان کی ثقافت کے جشن میں شامل ہونے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سفارت کاروں کا ایک عالمی خاندان بنانے، روابط کو فروغ دینے اور متنوع ثقافتوں کو منانے کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنامیں تنظیم کے انمول کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ آپ یہاں ریاستہائے متحدہ میں مختلف اقوام کی نمائندگی کرنے والی ایک بین الاقوامی برادری ہیں اور سفارت کاروں کے لیے یہ ان غیر ملکیوں کو ایک خاندان میں بدل دیتا ہے تاکہ آپ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو بہتر طریقے سے جوڑ سکیں اور سمجھ سکیں۔

پاکستان میں سیاحت کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئےپاکستان کے سفیرمسعود خان نے شرکاء کو دعوت دی کہ وہ ملک کا دورہ کریں اور پاکستان کی قدیم تہذیبوں اور قدرتی عجائبات کا تجربہ کریں، برف پوش چوٹیوں سے لے کر قدیم ساحلی علاقوں تک، اور مزیدار پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوں،پاکستان بہت سی قدیم تہذیبوں کا گھر رہا ہے جیسے وادی سندھ کی تہذیب اور گندھارا تہذیب، لیکن ہمارے پاس بہت متحرک اور پرعزم لوگ بھی ہیں جو دوستانہ، مہمان نواز اور خوش آمدید کہتے ہیں۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کے لیے آپ کو پاکستان ضرور جانا چاہیے۔اس موقع پر دس فار ڈپلومیٹس کے صدر پیگی لیٹر نے خطاب کرتے ہوئے سفارت خانے کی دعوت پر مسعود خان کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US