اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ میں لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔اس موقع پرصاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔