آصف علی زردادی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،محمود خان اچکزئی

image

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):صدارتی الیکشن میں اپو زیشن اتحاد کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے کیا ہے کہ آصف علی زردادی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،فضل الرحمان کا ووٹ ملنا چاہئے تھا۔تحریک انصاف کے متعدد پارلیمنٹیرینز نے ووٹ نہیں ڈالا،ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ نہ کسی نے ووٹ خریدا اور نہ کسی نے بیچا۔

صدارتی الیکشن کے نتیجہ کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زردادی زیرک سیاستدان ہے۔امید ہے ملک و قوم کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کی شبلی فراز سمیت متعدد پارلیمنٹیرینز نے ووٹ نہیں ڈالا۔توقع تھی کہ مولانا فضل الرحمان کا ووٹ مجھے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US