ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام کی آصف علی زرداری کو صدرپاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 14واں صدر منتخب ہونے پر خلوص نیت سےمبارکباد دیتاہوں۔ایران کے سفیرنے ان کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان ہمہ جہت تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US