اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔