لائیو: ’الیکشن میں لاکھوں لوگوں کے فیصلے کو چند افراد نے اُلٹ دیا‘

image
محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر کیا حاصل کیا؟

آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب

قومی اسمبلی ہال میں صدارتی انتخابات: خواتین کی خوش گپیاں اور نعرے بازی کا مقابلہ

----------------------------------------------

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کے عوام ناراض ہیں۔ ان کا غصہ اور ناراضگی واضح ہے۔ لاکھوں لوگوں نے انتخابات میں فیصلہ دیا اور صرف چند لوگوں نے اسے الٹ دیا۔ مزید چوٹ پہنچانے کے لیے سب سے زیادہ ناپسندیدہ کرداروں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔ یہ جدید دور کا سب سے بڑا جمہوری دباؤ ہے۔‘

----------------------------------------------

الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے:  مہر بانو قریشی

تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ ’الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔‘

پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ان کے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’آپ کا گلا گھونٹا گیا ہے، آپ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو چھوڑیں گے نہیں۔ آپ لوگوں نے ووٹ کے ذریعے مجھے جتوایا ہے دھاندلی کے ذریعے میرے اور آپ کے حق پہ ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ انشاءاللہ جلد انصاف ہوگا، آپ کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔‘

----------------------------------------------

پشاور بورڈ بازار دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے: پولیس

خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ ’پشاور میں بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جس کے مطابق اس واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا اور ہلاک و زخمی ہونے والے دہشت گرد ہیں۔‘

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے اور یہ پولیس کو مطلوب تھے۔‘

----------------------------------------------

نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری آج ہو گی

نومنتخب صدر آصف علی زرداری آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آصف زرداری سے حلف لیں گے۔

گذشتہ روز حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 181 ووٹ ملے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کل 1185 الیکٹورل ووٹوں میں سے 1044 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مخصوص نشستوں سمیت 92 نشستیں تاحال خالی ہیں جبکہ پریزائڈنگ افسران نے کل نو ووٹ مسترد کیے۔

----------------------------------------------

ن لیگ نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کر دی

‏پنجاب سے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی 9 خواتین کی اضافی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

اضافی مخصوص نشستوں پر سائرہ افضل تارڑ، بشریٰ انجم بٹ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبیں، گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ امنہ بتول نئی فہرست میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US