وزیر اعظم محمدشہباز شریف کا نیپال کے وزیر اعظم کی جانب سے مبارکباد کے خط پر اظہار تشکر

image

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرنیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دہال پراچندا کی جانب سے مبارکباد کے خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ وہ نیپال اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ان کی استعداد کے مطابق مزید مستحکم بنانے کیلئے نیپالی ہم منصب کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US