چینی صدر شی جن پنگ کی آصف علی زرداری کو پاکستانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

image

اسلام آباد/بیجنگ۔10مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےآصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب دونوں عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں قریبی اعلیٰ سطحی تباد لوں کو برقرار رکھا ہے، اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے بارے میں اعلیٰ سطح پر رابطوں کو برقرار رکھا ہے۔

چینی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا کو ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں کا سامنا ہے اور چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔نہوں نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور چین پاکستان کی وسیع تر ترقی کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے تحت نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا

تاکہ دونوں لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے۔ ہفتہ کو مقامی میڈیا رپورٹسکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے آصف علی زرداری کو 411 ووٹ ملے جب کہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ امیدوار کو 181 ووٹ ملے۔یہ ملک کے صدر کے طور پر آصف علی زرداری کا دوسرا دور ہوگا، اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک اس عہدے پر رہ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US