سینٹ کے اراکین کے انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری

image

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو مدت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے سینٹ کے اراکین کے انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کر دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاق سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ اور چاروں صوبوں سے 7,7 جنرل، 2,2 خواتین اور ٹیکنوکریٹ بشمول علماء کی جبکہ پنجاب اور سندھ سے غیر مسلموں کی 2 نشستیں 11 مارچ کو ان ارکان کی جانب سے مدت پوری کرنے کے بعد خالی ہو جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر انتخاب کیلئے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد سعید گل کو وفاق، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو پنجاب، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان کو کے پی اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو بلوچستان کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US