اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرسری لنکا کے صدر رانیل وکرمے سنگھے کی طرف سے مبارک باد کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نیک تمنائوں کے اظہار پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے اس اعتماد کا بھی اظہا رکیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں تسلسل کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے ۔