معروف فلم ڈائریکٹر مسعود پرویز کی 23ویں برسی منائی گئی

image

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):معروف فلم ڈائریکٹر مسعود پرویز کی 23ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔ مسعود پرویز 1918 میں امرتسر، بھارت میں پیدا ہوئے۔ تقسیم کے بعد وہ پاکستان آ گئے اور لاہور میں رہائش اختیار کر لی۔انہوں نے بہت سی اردو اور پنجابی فلموں کی ہدایت کاری کی اور فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔

انہیں دو بار مشہور نگار ایوارڈ دیا گیا۔مسعود پرویز کا انتقال 10 مارچ 2001 کو لاہور میں ہوا۔ برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ مختلف تقریبات میں مسعود پرویز کی خدمات کو خرال تحسین پیش کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US