آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر بننے والے اراکین اسمبلی کس منہ سے ہم پرالزامات لگا رہے ہیں؟ ایم کیو ایم

image

کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی):متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے من گھڑت الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس سسٹم کے ذریعے رُکن قومی و صوبائی اسمبلی بننے والے نااہل لوگ کس منہ سے ایم کیو ایم پر الزامات لگا رہے ہیں؟

سانحہ 9مئی سانحہ مشرقی پاکستان جیسا بدترین واقعہ اور دشمنانِ پاکستان کو خوش کرنے کے لئے تھا، مداحوں کے ایک حلقے کو سیاسی جماعت کا نام دینا سیاست کے ساتھ مذاق ہے۔اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک مخالف عناصر سے اپنا دامن کو صاف کرے پھر دوسروں پر تنقید کرے، ریکارڈ پر موجود ہے کہ آج جن کے خِلاف معصوم عوام کو ورغلا کر اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کل تک ان ہی کے گن گائے جارہے تھے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی والوں کے ساتھ کئے گئے 1100ارب کے جھوٹے وعدے کی کوئی ایک دستاویز عوام کو دکھانے کے لئے موجود نہیں،

پچھلے دس سالوں سے خیبر پختون خوا اور ساڑھے تین سال قومی حکومت میں سوائے گھڑی چوری کے کوئی ایک قابل قدر کام پی ٹی آئی گنوا دے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے ملکی بقاء و سالمیت کو اپنی قیادت پر فوقیت دے کر محب وطن ہونے کی وہ مثال قائم کی جس کی نظیر پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی، پی ٹی آئی کے نام نہاد رہنماء میں نہ مانوں کی رٹ لگانا چھوڑ کر پاکستان کی ریاست، معیشت اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US