صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

image

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کو پیر کو یہاں ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قومی ترانے کے بعد نومنتخب صدر نے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا۔ اتوار کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدر آصف علی زرداری سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US