بلاول بھٹو زرداری کا اسفندیار ولی کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

image

کراچی۔ 11 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسفندیار ولی کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول ہائوس کے میڈیاسیل سے جاری تعزیتی پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اسفندیار ولی اور ایمل ولی خان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ پاک اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی خان سمیت پورے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے اسفندیار ولی کی اہلیہ کی مغفرت اور بلندئی درجات کیلئے بھی دعاکی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US