وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی، ہم نے حکومتی اخراجات میں کمی اور معیشت میں بہتری لانی ہے،وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ

image
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی، ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے۔

وہ پیر کو ایوان صدر میں حلف بردار ی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ہم اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US