محمد اورنگزیب نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

image
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):محمد اورنگزیب نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعدپیرکو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وزارت آمد پر سیکرٹری خزانہ اور وزارت کے سینئرافسران نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزارت کے سینئرافسران کے ساتھ انہوں نے میٹنگ بھی کی۔اس موقع پر افسران کا ان سے تعارف کرایا گیا جبکہ انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزارت کے افسران نے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US