وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت 18 وفاقی وزراء آج منگل کو اپنے عہدوں کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کریں گے

image

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت 18 وفاقی وزراء(آج) منگل کو اپنے عہدوں کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کریں گے۔

پیر کو رات گئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے18 وزراء کو مختلف وزارتوں کے قلمدان سونپے تھے۔ (آج) منگل کو عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات، خواجہ محمد آصف وزارت دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی کی وزارت ، اسحاق ڈار وزارت خارجہ کا چارج سنبھالیں گے۔

اسی طرح محسن نقوی امور داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی، اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، محمد اورنگزیب خزانہ اور ریونیوکی وزارت کا چارج (آج )منگل کو سنبھالیں گے۔احد چیمہ اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،مصدق ملک توانائی اور پٹرولیم ، میاں ریاض حسین پیرزادہ ہائوسنگ اینڈ ورکس ، اویس لغاری ریلوے، امیرمقام سیفران اور قومی ورثہ و ثقافت،چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزارت سنبھالیں گے۔

جام کمال تجارت،عبدالعلیم خان نجکاری اور بورڈ آف انویسمنٹ ، اعظم نذیر تارڑ وزارت قانون وانصاف اور انسانی حقوق ، رانا تنویر حسین صنعت وپیداوار اور قیصر احمد شیخ میری ٹائم کی وزارت کا چارج آج منگل کو سنبھالیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US